Live Covid 2019

پشاور میں نماز جمعہ میں مختلف مساجد میں حکومتی ہدایات نظر انداز

مسجد درویش میں نماز جمعہ کے موقع پر تقریباً 400 افراد موجود تھے جبکہ عام طور پر یہاں ایک ہزار نمازی موجود ہوتے ہیں۔

پشاور کی مختلف مساجد میں اگرچہ نمازیوں کی تعداد کم نظر آئی تاہم یہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں زیادہ تھی۔

مسجد درویش میں نماز جمعہ کے موقع پر تقریباً 400 افراد موجود تھے جبکہ عام طور پر یہاں ایک ہزار نمازی موجود ہوتے ہیں، تاہم حکومتی احکامات کی خلاف وزری کے ساتھ ہی مساجد میں کارپیٹ اب بھی موجود تھے اور سماجی دوری کو بھی نہیں سختی سے نہیں اپنایا گیا تھا۔

مزید یہ کہ دیگر مساجد میں حفاظتی اقدامات اٹھانے کی اطلاعات موصول ہوئی اور ایک پشاور کے سرکلر روڈ کے قریب رہنے والے ایک شخص نے بتایا کہ ان کے علاقے کی مسجد کے امام نے بزرگوں اور بچوں سے گھر میں نماز پڑھنے کا کہا جبکہ نمازیوں کو سماجی فاصلے رکھنے اور مصافحہ کرنے سے گریز کرنے کو کہا گیا۔