Live Covid 2019
سانگھڑ میں تبلیغی جماعت کے 11 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
ضلع کے مختلف علاقوں میں آئسولیٹ کیے گئے 96 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 11 میں وائرس کی تصدیق ہوئی، ڈپٹی کمشنر سانگھڑ
سندھ کے ضلع سانگھڑ ڈپٹی کمشنر نے تبلیغی جماعت کے 11 افراد میں کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن کے مطابق ضلع کے مختلف علاقوں میں آئسولیٹ کیے گئے تبلیغی جماعت سے وابستہ 96 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 11 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ مزید 16 افراد کے ٹیسٹ کے نتائج آنا باقی ہیں۔
11 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ضلع سانگھڑ میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 16 ہوگئی