پہلی بار لاش سے لیے گئے نمونوں سے کورونا کی تشخیص
جنوبی ایشیائی ملک بنگلہ دیش کے ماہرین صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے لاش سے لیے گئے نمونوں کا ٹیسٹ کرکے کورونا کی تشخیص کرلی۔
یہ کورونا وائرس کے حوالے سے اپنی نوعیت کا منفرد کیس ہے، اب تک دنیا کے کسی بھی ملک میں مردہ افراد کا کورونا ٹیسٹ نہیں کیا گیا۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ماہرین سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے ماہرین کے مطابق انسان کے مرنے کے بعد وائرس بھی ممکنہ طور پر مر جاتا ہے اور اس بات کے بھی شواہد نہیں ہیں کہ لاش سے بھی کورونا وائرس کی منتقلی یا تشخیص ہو سکتی ہے۔
تاہم کچھ دن قبل ہی تھائی لینڈ اور چین کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا تھا کہ لاش سے بھی زندہ انسان کو کورونا کا وائرس لگ سکتا ہے۔
تھائی لینڈ اور چین کے ماہرین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایک لاش سے زندہ انسان کو کورونا کا وائرس لگا تھا جو کچھ دن تک بیمار رہنے کے بعد چل بسا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: لاش سے کورونا وائرس زندہ انسان میں منتقل ہونے کا پہلا کیس
اور اب بنگلہ دیش کے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک لاش کے نمونے لے کر کورونا کی تشخیص کی ہے۔