Live Covid 2019
یو اے ای سے 189 پاکستانی قیدیوں کی پشاور واپسی
تمام قیدیوں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور پھر ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی کیا جائے گا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر
کورونا وائرس کے باعث متحدہ عرب امارات سے 189 پاکستانی قیدی پشاور پہنچ گئے۔
یہ پاکستانی معمولی جرائم میں متحدہ عرب امارات کی جیل میں موجود تھے۔
اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشفاق خان کے مطابق تمام قیدیوں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور پھر ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔