Live Covid 2019
ڈاکٹر طاہر القادری کی نوجوانوں کو لاک ڈاؤن کا وقت تعمیری انداز میں گزارنے کی ہدایت
جب تک حالات معمول پر نہ آجائیں گھر پر رہیں، نوجوان افراد کو یہ وقت کتب بینی میں استعمال کرنا چاہیے۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے نوجوانوں کو لاک ڈاؤن کا وقت تعمیری انداز میں گزارنے میں کی ہدایت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ جب تک حالات معمول پر نہ آجائیں گھر پر رہیں، نوجوان افراد کو یہ وقت علم کے حصول اور کتب بینی میں استعمال کرنا چاہیے۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے مزید کہا کہ اپنے پڑوسیوں سے دوستانہ تعلقات بنائیں، اچھی عادات اپنا کر اس اہم وقت کو تعمیری انداز میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔