Live Covid 2019
چیف جسٹس گلزار احمد، ان کے اہلخانہ کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آگئے
یہ ٹیسٹ، عدالت کے ایک ملازم میں کورونا وائرس کی علامات سامنے آنے کے بعد کیے گئے، سپریم کورٹ کا بیان
سپریم کورٹ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد، ان کے اہلخانہ اور سیکریٹری کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔
سپریم کورٹ کے بیان میں کہا گیا کہ یہ ٹیسٹ، عدالت کے ایک ملازم میں کورونا وائرس کی علامات سامنے آنے کے بعد کیے گئے، علامات سامنے آنے کے بعد ملازم کو وائرس کا مشتبہ مریض قرار دے کر قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ عدالت عظمیٰ کے نائب قاصد کا پہلے کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا تھا تاہم اس نتیجے پر 'شک' کا اظہار کیا گیا تھا جس کے بعد ان کا دوسرا ٹیسٹ ہوا جو مثبت آیا۔
سپریم کورٹ کے ملازم کو اس کے بعد پولی کلینک کے آئیسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا تھا۔