Live Covid 2019
کاروبار کھولنے کے حوالے سے فیصلہ کل ہوگا، اسد عمر
اسد عمر نے کہا کہ کاروباری حضرات کہہ رہے ہیں کہ حفاظتی اقدامات بتائیں تاکہ ہم کاروبار کھولیں
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ کاروبار کھولنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کل ہوگا۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ 'دیگر ممالک کی طرح ہمارے ہاں اموات نہیں ہوئیں جس کی وجہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اقدامات ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ 'کاروباری افراد کہہ رہے ہیں جو حفاظتی اقدامات کرنے ہیں ہمیں بتائیں تاکہ ہم اپنا کاروبار کھولیں تاہم اس حوالے سے فیصلہ کل ہوگا'۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ کاروبار شروع ہوا تو تمام ذمہ داری بھی ان کی ہوگی۔