Live Covid 2019

لاک ڈاؤن کے باعث دوسری بیماریوں کی وجہ سے نہ جانے کتنے جنازے اٹھیں گے، چیف جسٹس

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کہ یہی تومسئلہ ہے، وزیراعلیٰ کے کانوں میں کچھ بھی کہہ دو اور سب بند کردو۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے حکومت سندھ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں 11 یونین کونسلز(یو سیز) بند کردی گئیں، کیا وجہ تھی کہ ان یونین کونسلز کو بند کیا گیا؟

ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ ان علاقوں سے کیسز رپورٹ ہوئے تھے، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ان علاقوں سے ایک کیس بتا دیں، جس پر ایڈوکیٹ جنرل نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ (متاثرہ مریضوں کے) نام نہیں دے سکتے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کہ یہی تومسئلہ ہے، وزیراعلیٰ کے کانوں میں کچھ بھی کہہ دو اور سب بند کردو، کیا اس طریقے سے حکومت چلانی ہے؟

ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا ہم اپنا بہترین کام کر رہے ہیں جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہمیں تو ایسا کچھ دکھائی نہیں دے رہا، آپ ایک کورونا کیس کا تو بتا نہیں سکے۔

چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دیے کہ لاک ڈاؤن کے باعث دوسری بیماریوں کی وجہ سے نہ جانے کتنے جنازے اٹھیں گے، وہ وقت آ رہا ہے جب جتھے حملے کریں گے، کلفٹن، ایوان صدر اور ضیاء الدین شاہراہوں پر کوئی محفوظ نہیں رہے گا۔

مکمل خبر یہاں پڑھیں۔