Live Covid 2019

ملتان کے صرف ایک ہسپتال میں طبئ عملے کے 28 اراکین کورونا سے متاثر

مذکورہ طبی عملہ متاثرہ افراد سے رابطے کی وجہ سے وائرس کا شکار بنا ۔

نشتر میڈیکل ہسپتال میں طبی عملے کے اراکین سمیت 28 ڈاکٹرز وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ کراچی میں بھی طبی عملے کے ارکان کی بڑی تعداد میں کووِڈ 19مثبت پایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق مذکورہ طبی عملہ متاثرہ افراد سے رابطے کی وجہ سے وائرس کا شکار بنا کیوں کہ انہوں نے مناسب پی پی ایز نہیں پہنی ہوئی تھیں۔

پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر شاہد ملک نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ کچھ ڈاکٹرز وائرس کی وجہ سے انتقال کرچکے ہیں جبکہ دیگر پی پی ایز کی عدم دستیابی یا کم معیار ہونے کی وجہ سے بیمار ہوئے۔[

مکمل خبر یہاں پڑھیں۔