Live Covid 2019
پاکستان میں صوبائی حکومتیں محدود وسائل سے کورونا کا مقابلہ کر رہی ہیں، بلاول بھٹو
اپوزیشن کی جانب سے تعاون کی پیشکش کے باوجود وفاقی حکومت نے کورونا کے خلاف سست روی سے کام لیا، برطانوی چینل سے گفتگو
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں صوبائی اور مقامی حکومتیں اپنے محدود وسائل کا استعمال کر کے اس عالمی وبا کا مقابلہ کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے تعاون کی پیشکش کے باوجود وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے خلاف سست روی سے کام لیا جس کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہوا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ صوبائی حکومتیں اپنے محدود وسائل کا استعمال کر کے کورونا وائرس کا مقابلہ کررہی ہیں وفاق کی جانب سے بہت محدود امداد مل رہی ہے۔