Live Covid 2019
ایران میں مزید 125 اموات، مجموعی تعداد 4357 ہوگئی
مزید 1837 افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد ایران میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 70 ہزار 29 ہوگئی۔
ایران میں نوول کورونا وائرس سے مزید ایک سو 25 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد مشرق وسطیٰ میں عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 3 سو 57 ہوگئی۔
وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہاں پور نے نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید ایک ہزار 8 سو37 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ایران میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 70 ہزار 29 ہوگئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں اب تک کورونا وائرس کے 2 لاکھ 51ہزار 7سو 3 ٹیسٹس کیے جاچکے ہیں۔