Live Covid 2019
بندشوں کے خاتمے سے متعلق حتمی فیصلہ 13 اپریل کو ہوگا، اسد عمر
اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم سے کل مشاورت کررہے ہیں اور پیر کو تمام صوبوں وزرائے اعلیٰ اجلاس میں شریک ہوں گے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کورونا وائرس کے باعث لگائی گئی بندشوں کے خاتمے کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ بندشیں بتدریج کم کی جائیں گی لیکن حتمی فیصلہ پیر کو ہوگا۔
ڈاکٹر ظفر مرزا کے ہمرا پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہم کل وزیراعظم کے پاس اپنی تجاویز لے کر جارہے ہیں اور ان کا مشورہ بھی جانیں گے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ پیر کو تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوں گے جہاں متفقہ فیصلہ کیا جائے گا کہ 15 اپریل کے بعد کیا فیصلہ کرنا ہے۔
خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔