Live Covid 2019
75 ہزار این-95 ماسک تقسیم کیے جاچکے ہیں، اسد عمر
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت نے تمام صوبوں میں کورونا وائرس کے خلاف کام کرنے والے طبی عملے کے لیے کٹس فراہم کردی ہیں۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ 11 لاکھ لوگوں پر امداد پہنچائی گئی ہے اور طبی عملے کے لیے ماسک اور حفاظتی لباس بھی فراہم کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ 'اب تک 11 لاکھ خاندانوں میں 3 ارب روپے تقسیم کیے گئے ہیں، یہ عمل اکثر علاقوں میں بہتر انداز میں ہوا ہے'۔
ان کا کہنا تھا کہ 'این ڈی ایم اے اب تک 17 لاکھ سرجیکل ماسک تقسیم کرچکی ہے اسی طرح این 95 ماسک 75 ہزار تقسیم ہوچکے ہیں جو ہمارے فرنٹ لائن ورکرز کے لیے ہیں اس لیے دیگر افراد استعمال نہ کریں'۔
انہوں نے کہا کہ 'حفاظتی لباس 73 ہزار، گلوز ساڑھے 6 لاکھ، سرجیکل کیپس ایک لاکھ 37 ہزار تقسیم کرچکے ہیں اور وینٹی لیٹر پر کھرے ہو کر کام کرنے والے عملے کو 10 ہزار فیس شیلڈ فراہم کردی گئی ہیں'۔
خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔