Live Covid 2019
جنوبی کوریا ممکنہ طور پر اگلے ماہ ایران کو ادویات برآمد کرے گا
امریکا نے جنوبی کوریا کو انسانی بنیادوں پر ایران کو ادویات اور اس سے متعلق اشیا برآمد کرنے کی اجازت دے دی، ایرانی ٹی وی
جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کے عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے ساتھ انسانی بنیادوں پر تجارت شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت کے جنرل لائسنس نمبر 8 کے تحت ایران کو ادویات اور ادویات سے متعلق چیزوں کی تجارت کرنے کی اجازت ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگلے ماہ سے ایران کے ساتھ انسانی بنیادوں پر تجارت بحال ہونے کی توقع ہے جس کے لیے کمپنیوں کو خصوصی دستاویزات جمع کروانے ہوں گے۔
خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔