Live Covid 2019

افغانستان اور پاکستان کے درمیان کارگو کی ترسیل غذا اور ادویات تک محدود ہے، اسد عمر

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان کارگو کی ترسیل غذا اور ادویات تک محدود ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان کارگو کی ترسیل غذا اور ادویات تک محدود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرحد کے پار نقل و حمل کی اجازت ہفتے میں صرف 3 روز کے لیے ہوگی اور صحت حکام کے تمام معییاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) پر عمل کیا جائے گا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) میں روزانہ کی بریفنگ کے دوران اسد عمر ککا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک سے پاکستان آنے کے خواہشمند تمام افراد کی ٹیسٹنگ اور ضروری قرنطینہ کی مدت پوری کی جائے گی۔