لائف اسٹائل

کیا امبر ہرڈ کو 3 سال جیل کی سزا ہوگی؟

اداکار جونی ڈیپ کی اہلیہ اداکارہ امبر ہرڈ نے 2016 میں جونی ڈیپ پر گھریلو تشدد کرنے کا الزام عائد کیا تھا.

ہولی وڈ کے نامور اداکار جونی ڈیپ کی اہلیہ اداکارہ امبر ہرڈ نے 2016 میں جونی ڈیپ پر گھریلو تشدد کرنے کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد یہ بات سامنے آئی تھی اداکارہ نے جوہنی ڈیپ پر چھوٹا الزام عائد کیا اور تب سے عدالت میں ان کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔

اور اب رپورٹس کے مطابق اگر امبر ہرڈ یہ مقدمہ ہار گئیں اور ان پر الزامات ثابت ہوگئے تو اداکارہ کو تین سال کی جیل کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جوہنی ڈیپ اپنے خلاف گھریلو تشدد کے جھوٹے الزامات لگانے پر سابق اہلیہ امبر ہرڈ کے خلاف مقدمہ بھی کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ہولی وڈ اداکار جونی ڈیپ پر بیوی پر تشدد کا الزام

تحقیقات کے دوران ایسے نئے ثبوت بھی سامنے آئے جن سے ایسا ظاہر ہورہا ہے کہ امبر ہرڈ نے جوہنی ڈیپ پر جھوٹا الزام لگانے کے ساتھ ساتھ خود چوٹوں کے نقلی نشانات بھی بنائے تاکہ عدالت میں یہ ثابت ہوسکے کہ سابق شوہر نے ان پر تشدد کیا۔

جوہنی ڈیپ نے دعویٰ کیا کہ امبر ہرڈ نے میک اپ کی مدد سے نقلی چوٹوں کے نشانات بنائے تاکہ انہیں عدالت سے ٹی آر او (عارضی پابندی کا حکم) مل سکے۔

کیلیفورنیا پینل کوڈ کے مطابق کسی پر الزام عائد کرنے کے لیے جسمانی طور پر کیے گئے کسی قسم کے بدلاؤ، یا کسی ترمیم، کچھ چھپانا غیر قانونی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امبر ہرڈ کو الزام لگانے کے لیے جھوٹے ثبوت تیار کرنے پر کیلیفورنیا پینل کوڈ 132 پی سی اور کیلیفورنیا پینل کوڈ سیکشن 134 پی سی کے تحت جیل کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جونی ڈیپ نے سابق اہلیہ امبر ہیرڈ کے الزامات سے متعلق خاموشی توڑدی

خیال رہے کہ جونی ڈیپ سے علیحدگی کے لیے مقدمہ دائر کرنے والی اداکارہ بیوی امبر ہیرڈ نے اپنے شوہر پر گھریلو تشدد کا الزام عائد کیا تھا۔

اداکارہ اور ان کی وکیل لاس اینجلس کی کیلیفورنیا کاﺅنٹی کی ایک عدالت میں پیش ہوئے تھے جہاں انہوں نے گھریلو تشدد کے الزام کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا۔

وہ اپنے ہمراہ مبینہ زخموں کی تصاویر بھی لائیں تھی جن میں سے ایک میں ان کی آنکھ پر خراش کو دیکھا گیا تھا۔

اداکارہ کا دعویٰ تھا کہ جونی ڈیپ نے اس واقعے پر خاموش رہنے کے عوض معاوضے کی پیشکش کی تھی تاہم انہوں نے پیر کو طلاق کے لیے مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب جونی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ کی جانب سے لگائے گھریلو تشدد کے الزامات پر خاموشی توڑتے ہوئے انہیں مسترد کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: سابق اہلیہ ایمبر ہرڈ نے تشدد کیا، جونی ڈیپ بےقصور؟

بعدازاں جونی ڈیپ نے اپنی سابق اہلیہ ایمبر ہرڈ پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے 5 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔

2019 میں سوشل میڈیا پر ایسے شواہد بھی سامنے آئے تھے جن سے پتہ چلا کہ جوہنی ڈیپ پر لگائے الزامات جھوٹے تھے البتہ امبر ہرڈ نے اپنے سابق شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

جس کے بعد یہ رپورٹس بھی سامنے آئیں کہ امبر ہرڈ نے عدالت میں گواہی دیتے ہوئے قبول کیا کہ انہوں نے جونی ڈیپ پر تشدد کیا تھا جبکہ ان پر جھوٹا الزام بھی لگایا۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے بھی بتایا تھا کہ انہیں اداکارہ کا ایک آڈیو پیغام موصول ہوا، جس میں اداکارہ امبر ہرڈ، جونی ڈیپ پر تشدد کے اعتراف کے ساتھ ساتھ انہیں دھمکی بھی دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’بیوی پر تشدد کرنے والا‘ لکھنے پر جونی ڈیپ کا برطانوی اخبار پر مقدمہ

33 سالہ امبر ہرڈ نے اس آڈیو پیغام میں بتایا کہ انہوں نے سابق شوہر پر متعدد بار برتنوں اور گلدانوں سے حملہ کیا تاہم ایک موقع پر اداکارہ نے اعتراف کرتے ہوئے جونی ڈیپ سے معافی بھی مانگی۔

آڈیو پیغام میں اداکارہ نے سابق شوہر پر تشدد کرنے کا اعتراف کیا جبکہ یہ بھی کہتی سنائی دیں کہ 'میں نے تمہارے منہ پر تھپڑ نہیں مارا، میں تمہیں مُکا بھی نہیں مار رہی تھی، میں تو بس دھکا دے رہی تھی'۔

یاد رہے کہ ان دونوں نے 2015 میں شادی کی تھی تاہم 2017 میں ان دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔

پی آئی ڈی سی بم حملہ کیس: دو بھائیوں کی سزائے موت برقرار

'گریٹ ڈپریشن' کے بعد سے دنیا کو بدترین صورتحال کا سامنا ہے، آئی ایم ایف

شعبہ توانائی کیلئے 3 کھرب روپے کا بیل آؤٹ پیکج منظور