Live Covid 2019

لاک ڈاؤن کا دورانیہ نہ وزیر اعظم اور نہ وزیر اعلیٰ سندھ طے کریں گے، بلاول بھٹو

میرے خیال میں جس طرح کا لاک ڈاؤن ہونا چاہیے تھا اب تک نہیں ہوا ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کا دورانیہ نہ وزیر اعظم اور نہ وزیر اعلیٰ سندھ طے کریں گے، یہ ٹائم لائن وائرس کی صورتحال طے کرے گی۔

نجی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں جس طرح کا لاک ڈاؤن ہونا چاہیے تھا اب تک نہیں ہوا ہے اور لاک ڈاؤن کی کامیابی کے لیے ہر صوبائی حکومت کو وفاقی حکومت کی بھرپور مدد کی ضرورت ہے۔

لاک ڈاؤن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 'ہم نے اس میں دیر کی، پھر ہم نے جب لاک ڈاؤن شروع کیا تو پورا وقت اس میں گزارا کہ لاک ڈاؤن کا مطلب کیا ہے، سندھ حکومت کی پوری توجہ اپنی صلاحیت بڑھانے اور اس طرف ہے کہ غریب طبقے کو کیسے ریلیف پہنچایا جائے۔'

مکمل خبر یہاں پڑھیں۔