Live Covid 2019

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے ڈس انفیکشن اسپرے مشینز تیار کرلیں

مشینوں میں ایک وقت میں550گیلن سوڈیم ہائپو کلورائیڈ ،بلیچ ،ڈیٹول ملا پانی اسپرے کرنے کی گنجائش ہے، ایم ڈی واٹر بورڈ

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے وزیربلدیات ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر شہر میں کورونا کی وبا کے خلاف جراثم کش ادویہ و کیمیکل ملے پانی(ڈس انفیکشن) کے اسپرے کے لیے مشینیں تیار کرلیں۔

اس حوالے کے ڈبلیو ایس بی کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈٰی) اسد اللہ خان نے بتایا کہ آزمائشی طور پر شاہراہ فیصل ،پی ای سی ایچ ایس ، شاہراہ قائدین سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں جراثم کش ادویہ کا چھڑکاؤ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مشینوں میں ایک وقت میں550گیلن سوڈیم ہائپو کلورائیڈ ،بلیچ ،ڈیٹول ملا پانی اسپرے کرنے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔