Live Covid 2019

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس ٹیسٹ کے لیے ایک لیبارٹری میں اضافہ

گلگت لیب کی استعداد 25 سے بڑھا کر 100 کر دی گئی ہے جو روزانہ 100 نمونوں کی رپورٹ دے سکے گی، ترجمان

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس ٹیسٹ کے لیے ایک اور لیبارٹری میں اضافہ دوسری کی استعداد میں غیر معمولی اضافہ سامنے آیا ہے۔

ترجمان ڈاکٹر شاہ زمان نے بتایا کہ گلگت لیب کی استعداد 25 سے بڑھا کر 100 کر دی گئی ہے جو روزانہ 100 نمونوں کی رپورٹ دے سکے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکردو میں پاک فوج نے لیب قائم کیا ہے جہاں 40 سے زائد رپورٹ روزانہ تیار کی جاسکتی ہیں۔