Live Covid 2019
اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں مزید نئے کیسز
اسلام آباد میں مزید ایک کیس جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 2 کیس رپورٹ کیے گئے۔
ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سرکاری سطح پر اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں مزید ایک کیس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وہاں متاثرین کی تعدا 83 تک پہنچ گئی۔
اسی طرح آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے 2 کیس رپورٹ کیے گئے۔
نئے کیسز کے بعد آزاد کشمیر میں متاثرین کی تعداد 16 سے بڑھ کر 18 تک پہنچ چکی ہے۔