Live Covid 2019

کوئٹہ ینگ ڈاکٹرز کا مطالبات کی منظوری تک تھانوں سے باہر نہ نکلنے کااعلان

صوبائی حکومت کے احکامات پر تمام ڈاکٹروں کو رہا کردیا گیا ہے، ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ

کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر رحیم نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کو حفاظتی سامان کی فراہمی تک ہم تھانوں میں رہیں گے۔

حکومت کی جانب سے گرفتار ڈاکٹروں کی رہائی کے اعلان پر ان کاکہنا تھا کہ کوئی ڈاکٹر رہا نہیں ہوا اور ہم تھانوں سے نہیں نکلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے150 سے زائد ڈاکٹروں کو گرفتار کرکے شہر کے 3 تھانوں میں منتقل کر دیا ہے لیکن ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کو حفاظتی سامان کی فراہمی تک ہم تھانوں میں رہیں گے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ کل سے بلوچستان کے تمام ہسپتالوں میں سرویز معطل رہیں گی۔

ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے احکامات پر پولیس نے تمام ڈاکٹروں کو رہا کردیا ہے۔

خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔