Live Covid 2019

اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں نئے کیسز کی تصدیق

وفاقی دارالحکومت میں 4 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 82 تک پہنچ گئی۔

ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے اور اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

اسلام آباد میں 4 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 82 تک پہنچ گئی۔

سرکاری اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں متاثرین کی تعداد 82 ہوگئی ہے۔

اسی طرح گلگت بلتستان میں بھی 4 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے اور وہاں متاثرین کی تعدا 210 تک پہنچ گئی۔

مزید برآں کورونا وائرس کی وبا سے آزاد کشمیر میں مزید ایک فرد متاثر ہوا، جس کے ساتھ ہی وہاں مجموعی مریضوں کی تعداد 15 ہوگئی۔