Live Covid 2019

سندھ میں تبلیغی جماعت کے 168مراکز قرنطینہ سینٹر میں تبدیل

4 ہزار ایک سو 7 افراد آئسولیشن میں ہیں، پولیس ان قر مراکز میں موجود افراد کو کھانا بھی فراہم کررہی ہے، ترجمان پولیس

سندھ پولیس نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے صوبے بھر میں قائم تبلیغی جماعت کےمراکز کو قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل کردیا جہاں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کو آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان سندھ پولیس نے بتایا کہ مجموعی طور پر تبلیغی جماعت کے ایک سو 68 مراکز کو قرنطینہ میں تبدیل کیا گیا جہاں ایک اندازے کے مطابق 4 ہزار ایک سو 7 افراد آئسولیشن میں ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پولیس ان قرنطینہ مراکز میں موجود افراد کو کھانا بھی فراہم کررہی ہے۔