Live Covid 2019
چیئرمین سینیٹ کا ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کو خط، جلد صحتیابی کی دعا
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کورونا وائرس کی وجہ سے قرنطینہ میں ہیں، چیئرمین سینیٹ نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایران کے اسپیکر کو خط لکھ کر ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ایوان بالا کے چیئرمین نے ایران کی پارلیمان کے اسپیکر ڈاکٹر علی لارجانی کو خط لکھا اور کورونا وائرس کی وجہ سے صحت کی خرابی کے باعث ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کورونا وائرس کی وجہ سے قرنطینہ میں ہیں۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ ایران کے عوام کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، پاکستانی قوم مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری عالمی برادری ایک بحران سے دوچار ہے، ہمیں اس وبا کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔