Live Covid 2019

اسلام آباد میں 1500 شہریوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مکمل

کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر 14 خاندانوں کو قرنطینہ کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1500 شہریوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مکمل کرلیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے بتایا کہ بیرون ملک سے آنے والے لوگوں کے ٹیسٹ سب سے زیادہ کیے گئے، جس میں سے 7 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 1500 افراد میں سے 68 لوگوں میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر 14 خاندانوں کو قرنطینہ کردیا گیا جبکہ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 30 سے 40 سال کی عمر کے 18 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے تاہم اسلام آباد میں اس سے کوئی موت نہیں ہوئی۔