Live Covid 2019
8 نئے کیسز سے راولپنڈی میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 67 ہوگئی
شہری انتظامیہ کی ٹیم نے اس کے گھر کے اطراف کی گلیوں کو دھویا اور ان میں کیمیکلز کا اسپرے کیا۔
راولپنڈی کے صرافہ بازار علاقے میں ایک شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد 3 گلیوں کو سیل کر کے انہیں جراثیم سے پاک کیا گیا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مریض کی رپورٹ جمعے کو موصول ہوئی تھی جس کے بعد شہری انتظامیہ کی ٹیم نے اس کے گھر کے اطراف کی گلیوں کو دھویا اور ان میں کیمیکلز کا اسپرے کیا۔
یوں راولپنڈی کے انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی (آر آئی یو) میں آنے والے مزید 8 مریضوں میں وائرس کی تصدیق سے شہر میں رپورٹ ہونے والے مجموعی کیسز کی تعداد 67 ہوگئی۔
شہر میں کووِڈ19 کے مشتبہ مریضوں کو بینظیر بھٹو ہسپتال میں رکھا جارہا ہے جبکہ وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ان مریضوں میں آر آئی یو اور دیگر ہسپتال منتقل کیا جاتا ہے۔