لائف اسٹائل

مایا علی لاک ڈاؤن کے دوران کیا کررہی ہیں؟

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ پہلی مرتبہ چاکلیٹ بسکٹس بیک کرنے جارہی ہیں۔

پاکستان کی نامور اداکارہ مایا علی بھی اس وقت سب کی طرح لاک ڈاؤن کے باعث اپنے گھر میں محصور ہوگئی ہیں تاہم اس کے باوجود وہ مداحوں کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے محظوظ کرنے کی کوشش بھی کرتی نظر آئیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ پہلی مرتبہ چاکلیٹ بسکٹس بیک کرنے جارہی ہیں۔

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے مایا علی نے لکھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران بسکٹ بیک کیے اور ان کی والدہ کو پسند بھی آئے۔

اداکارہ کے مطابق ’جتنا مزاح ان کو بنانے میں آیا اتنا ہی مزاح کھانے میں بھی آیا‘۔

مایا علی نے اس سے قبل بھی ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی جس میں وہ کورنا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اپنے پورے گھر کی صفائی کرتی نظر آئیں۔

اس سے قبل اداکارہ نے ماسک لگائے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی تھی جس میں انہوں نے مداحوں کو ہاتھ دھونے اور اپنی صحت کا خیال رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں 50 ہزار سے زائد اموات کا سبب بننے والے نوول کورونا وائرس پاکستان میں لوگوں کو تیزی سے متاثر کر رہا ہے اور یہاں مجموعی کیسز کی تعداد 2696 جبکہ 40 افراد اس عالمی وبا سے انتقال کرگئے۔

پاکستان میں پہلے کیس کے سامنے آنے کے بعد 29 فروری تک تو یہ تعداد 4 تک تھی لیکن اس کے بعد اس میں تیزی دیکھی گئی اور اب یہ 2600 سے تجاوز کرچکی ہے۔

ان 2600 سے زائد کیسز میں زیادہ تر کیسز ایسے ہیں جو مقامی طور پر ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہونے کے ہیں۔

اعداد و شمار کے حساب سے سب سے زیادہ پنجاب کا صوبہ متاثرہ ہے جہاں ایک ہزار 69 افراد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ وہاں اموات کی تعداد 11 ہے۔

ڈیوائن جونسن کی بیٹی کے ہمراہ دلچسپ ویڈیو وائرل

گوگل نے وائرس کی روک تھام کیلئے لوکیشن ڈیٹا جاری کردیا

چین میں وائرس سے ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 3 منٹ کی خاموشی