کورونا بحران سے نمٹنے کیلئے اسٹیٹ بینک کی پیش کردہ سہولتیں جانتے ہیں؟
کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے، جس کے باعث عالمی معیشت کو تو زبردست دھچکا پہنچا ہی ہے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کا پہیہ بھی رُک گیا ہے۔
اس مفلوج کاروبارِ زندگی میں کسی حد تک جان ڈالنے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے عوام خصوصاً بیروزگاروں اور خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والوں کے لیے معاشی پیکجوں کے اعلانات بھی کیے جارہے ہیں اور اس پر کُھل کر بحث بھی ہورہی ہے۔
ایسے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد گرتے ہوئے کاروبار کو سہارا دینا اور ایسے افراد کی مدد کرنا ہے جو معاشی سست روی سے متاثر ہوئے ہیں۔ٔلیکن حکومتی پیکج کے برعکس اسٹیٹ بینک کی جانب سے اعلان کردہ مراعات اور سہولیات ملک کے امیر طبقے کے لیے ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے ایسے لوگوں کو ریلیف دیا ہے جنہیں بینک قرضہ دے چکا ہو اور وہ کاروبار کی بندش کی وجہ سے ادائیگی کے قابل نہیں ہیں یا مشکلات کا شکار ہیں۔