Live Covid 2019
جاپان کا پاکستان کو 21 لاکھ ڈالر تعاون کا فیصلہ
تمامریاستوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس مرض کو ختم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں، جاپانی سفیر
جاپان کی حکومت نے کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں تعاون کے لیے پاکستان کو یونیسیف اور آئی او ایم کے ذریعے 21 لاکھ 60 ہزار ڈالر تعاون کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
جاپان کے سفیر کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے کووڈ-19 کے خلاف اپنے شہریوں کے لیے بہترین اقدامات کیے ہیں جبکہ یہ مسئلہ پوری دنیا میں خطرناک بنتا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری میں شامل ہر ریاست کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس مرض کو ختم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔
جاپان کی جانب سے 1996 میں پولیو کے خاتمے کے لیے 229 ملین ڈالر کے تعاو ن کا حوالہ دیتے ہوئے بیان میں کہا گیا ہے کہ 'حکومت جاپان اس طرح کے وائرسز کے خلاف ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے'۔
خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔