Live Covid 2019
شہباز شریف نے روزانہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا
انہوں نے یومیہ اجلاس بلانے کو 'وقت کی ضرورت' قرار دیا اور کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کورونا وائرس پر صحت کے بحران کا جائزہ لینے کے لیے روزانہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔
اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے یومیہ اجلاس بلانے کو 'وقت کی ضرورت' قرار دیا اور حالیہ دو دنوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ہنگامی بنیادوں پر فرائض انجام دینے والے ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کے لیے حفاظتی تحفظ کے آلات فوری فراہم کیے جائیں۔