Live Covid 2019

ایران سے زائرین کی واپسی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

زائرین کو ایران جانے کے ویزے جاری کیے گئے لیکن اب انہیں واپس پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، درخواست میں موقف

مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) نے ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان واپس لانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہزاروں پاکستانی زائرین ایران میں پھنسے ہیں جن کے ویزا کی مدت ختم ہو چکی ہے یا ہونے والی ہے، زائرین کو ایران جانے کے ویزے جاری کیے گئے لیکن اب انہیں واپس پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ حکومت کو زائرین کو فوری واپس لانے کے لیے اقدامات کرنے کے احکامات جاری کرے، حکومت پاکستان بذریعہ زمینی راستے یا خصوصی فلائٹس کے ذریعے زائرین کو واپس لائے۔

مکمل خبر یہاں پڑھیں۔