Live Covid 2019
فرانس میں کورونا کے باعث ایران سے زیادہ ہلاکتیں
یورپی ملک میں 30 مارچ کو پہلی بار ریکارڈ 418 نئی ہلاکتیں ہونے کے بعد وہاں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار سے بڑھ گئی۔
یورپی ممالک اٹلی اور اسپین کے بعد فرانس میں بھی کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے اور پہلی بار وہاں 30 مارچ کو ریکارڈ 418 ہلاکتیں ہونے کے بعد وہاں اموات کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہوگئی۔
فرانس میں 3 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہونے کے بعد وہاں کی ہلاکتیں ایران سے بھی بڑھ گئیں، جب کہ فرانس میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور 31 مارچ کی صبح تک وہاں مریضوں کی تعداد 45 ہزار سے بڑھ چکی تھی۔
تفصیلات یہاں جانیں ۔