Live Covid 2019
کورونا سے نیوزی لینڈ میں پہلی ہلاکت
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 34 ہزار سے زائد ہوگئی۔
نیوزی لینڈ کی حکومت نے بھی ملک میں کورونا کی وجہ سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث 70 سالہ خاتون ہلاک ہوگئیں۔
وزیر اعظم نے بتایا کہ ابتدائی طور پر خاتون انلفوئنزا سے متاثر تھیں، تاہم بعد ازاں ان میں کورونا کی بھی تشخیص ہوئی اور خاتون دوران علاج چل بسیں۔
نیوزی لینڈ میں 30 مارچ کی صبح تک مریضوں کی تعداد 589 تک جا پہنچی تھی، تاہم وہاں پہلی ہلاکت سے ملک بھر میں خوف پھیل گیا۔
تفصیلات یہاں جانیں ۔