Live Covid 2019
گلگت میں ایک فرد کے انتقال سے ملک میں اموات کی تعداد 17 ہوگئی
نگر کے علاقے میں کام کرنے والا ریڈیو لوجسٹ موت سے قبل قرنطینہ مرکز میں تھا، متوفی کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں تھی۔
سرکاری حکام نے بتایا گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے طبی عملے کا ایک رکن انتقال کرگیا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ ریڈیولوجسٹ نگر کے گاؤں سمیر میں سرکاری صحت یونٹ میں کام کرتا تھا اور موت سے قبل اسے مناپن کے قرنطینہ مرکز منتقل کیا گیا تھا۔
حکام کا کہنا تھا کہ متوفی کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے۔