Live Covid 2019

کورونا وائرس کے مفت ٹیسٹ کی سہولت میں اضافہ کیا جائے، شہباز شریف

شادی ہالوں، اسکولز، کالجز اور مساجد کو بطور قرنطینہ مراکز استعمال کیا جائے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ ’عوام کو اس مرض سے محفوظ کرنے کے لیے کورونا وائرس کی نگرانی اور روک تھام سب سے اہم ہے‘۔

شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ عوام کو روزانہ کی بنیاد پر اسکرین کیے جانے والے مریضوں کی تعداد سے آگاہ کیا جائے کیوں کہ حقائق کو ’چھپانے‘ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

اس کے ساتھ انہوں نے یہ تجویز بھی دی کہ شادی ہالوں، اسکولز، کالجز اور مساجد کو بطور قرنطینہ مراکز استعمال کیا جائے۔

مکمل خبر یہاں پڑھیں۔