Live Covid 2019
کورونا وائرس کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں پر تشویش ہے، پاکستان
ہزاروں کشمیر ی نوجوان، سو ل سوسائٹی کے اراکین، صحافی اور سیاسی قیادت بدستور بھارتی جیلوں میں قید ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان نے دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی ایمرجنسی کی صورت حال کے باوجود مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار کردیا۔
دفترخارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 'مقبوضہ جموں و کشمیر میں کوروناوائرس کے کئی کیسز کی تصدیق کے باوجود خطے میں عائد پابندیوں پر پاکستان کو گہری تشویش ہے '۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 'ہزاروں کشمیر ی نوجوان، سو ل سوسائٹی کے اراکین، صحافی اور سیاسی قیادت بدستور بھارتی جیلوں میں قید ہیں جن میں کئی افراد کو خاندانوں سے دور نامعلوم مقامات پر منتقل کیا گیا ہے'۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا اس وقت صحت کے حوالے سے بدترین ایمرجنسی کا شکار ہے جبکہ بھارت کی 9 لاکھ فوج اورپیرا ملٹری مقبوضہ جموں وکشمیر میں معصوم شہریو ں پر ظلم و ستم ڈھانے میں مصروف ہے۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں۔