Live Covid 2019
وزیراعظم کھانے پینے کی اشیا سے ٹیکس ختم کریں، شاہد آفریدی
موجودہ بحران کے باعث وزیراعظم سے اپیل ہے کہ کھانے پینے کی اشیا کو فی الحال ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر اشیائے ضروریہ پر عائد ٹیکس ختم کردیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپیل کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ 'موجودہ بحران کے باعث وزیراعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ کھانے پینے کی اشیا کو فی الحال ٹیکس سے مشتنیٰ قرار دے دی جائیں'۔
انہوں نے کہا کہ 'ان اشیا کی قیمتوں میں کمی سے عوام فائدہ اٹھا سکیں'۔
شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ 'ہم سب کو مل کر اس وبائی صورت حال میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، آگے بڑھیں اور عطیات دیں'۔