Live Covid 2019
ایرانی حکومت نے کورونا وائرس سے متعلق ریلیف پیکیج کا اعلان کردیا
کورونا وائرس کے لیے طبی آلات، ادویات اور آئی سی یو کی گنجائش میں اضافے کرنے کے اقدامات بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، ترجمان
ایران کے صدر حسن روحانی کی زیر صدارت نیشنل ہیڈکوارٹر ز میں ہونے والے ایک اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پیکج کی منظوری دی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیکج میں شامل رقم کوکورونا وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات کے لیے نیشنل ہیڈ کوارٹر ز کے مطالبے پر بند ہونے سے سامنے آنے والے کاروباری نقصان کو پورا کرنے اور صحت کے شعبے میں مالی تعاون کے لیے مختص کیا جائے گا۔
حکومت کے ترجمان علی ربیعی کا کہنا تھا کہ یہ رقم ایران کے گھروں موجود افراد، مزدور اور معاشرے کے غریب طبقے میں تقسیم کی جائے گی۔
علی ربیعی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے لیے طبی آلات، ادویات اور آئی سی یو کی گنجائش میں اضافے کرنے کے اقدامات بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔