کراچی، راولپنڈی، اسلام آباد کے ڈاکٹرز کورونا وائرس سے متاثر
کراچی: ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں جہاں اضافہ ہورہا ہے وہیں اب مقامی سطح پر وائرس کے پھیلنے کے کیسز زیادہ سامنے آرہے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے افراد کو سب سے زیادہ خطرات لاحق ہیں اور گزشتہ دو روز میں ہی کراچی میں 5 ڈاکٹروں اور 2 پولیس اہلکاروں کے علاوہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی 2 ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
کراچی میں سامنے آنے والے کیسز کے بارے میں حکام اور ذرائع نے بتایا کہ انہیں مختلف ہسپتالوں میں آئیسولیشن میں آئندہ 2 ہفتوں کے لیے رکھا گیا ہے اور ان تمام افراد کی حالت مستحکم ہے۔
راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال (ڈی ایچ کیو) میں ایک ینگ ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ دیگر 15 جو ہسپتال میں قرنطینہ میں رکھ دیا گیا۔
اسلام آباد میں ایک صحت حکام میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد پولی کلینک کی او پی ڈی کو بند کردیا گیا اور 30 اہلکاروں کو قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا۔
مکمل خبر کے لیے یہاں کلک کریں