Live Covid 2019
برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں 31 فیصد اضافہ
کورونا وائرس کا شکار ہونے والے ایک سو 81 افراد کی ہلاکت کے بعد برطانیہ میںاموات کی مجموعی تعداد 7 سو 59 تک پہنچ گئی۔
برطانیہ میں 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے ایک سو 81 افراد کی ہلاکت کے بعد اس مہلک وبا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 7 سو 59 تک پہنچ گئی.
رائٹرز کے اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں 31 فیصد اضافہ دیکھا گیا جو اٹلی، اسپین، چین، ایران، فرانس اور امریکا کے بعد دنیا بھر میں اس وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں ساتویں نمبر پر ہے.
ٰبرطانیہ کے محکمہ صحت کے مطابق برطانیہ میں 14 ہزار 5 سو 79افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے.