Live Covid 2019

حکومتی ہدایات کے باوجود حیدرآباد میں نماز جمعہ کے اجتماعات

مساجد میں عوام کے لیے باجماعت نماز پر پابندی عائد کرنے کے باوجود فیضان مدینہ میں اجتماع ہوا۔

سندھ حکومت کی جانب سے مساجد میں عوام کے لیے باجماعت نماز پر پابندی عائد کرنے کے باوجود حیدرآباد کے افندی ٹاؤن میں مذہبی تنظیم دعویٰ اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ میں اجتماعات دیکھنے میں آئے۔

اس کے علاوہ حیدرآباد میں برھانی نگر میں بوہرا کمیونٹی کے جماعت خانے مبینہ طور پر اجتماع منعقد ہوا، تاہم علاقے کے ایس ایس پی کے پہنچنے کے بعد لوگ واپس گھروں کو روانہ ہوگئے۔

مزید برآں پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں نے دیگر علاقوں میں مساجد میں اجتماعات کو محدود کردیا۔

علاوہ ازیں حیدرآباد میں قدم گاہ مولا علی اوردرگاہ سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی سمیت بڑی درگاہیں و مزارات جہاں لوگوں کا کافی رش ہوتا ہے وہ زائرین کے لیے بند ہیں۔