Live Covid 2019

برطانیہ میں کورونا متاثرین کیلئے باکسر عامر خان کی بڑی پیشکش

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے کورونا وائرس سے متاثر افراد کی مدد کے لیے ٹوئٹر پر بڑا اعلان کردیا۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کورونا وائرس سے متاثر افراد کے لیے نیشنل ہیلتھ سروسز (این ایچ ایس) کو اپنی 60 ہزار مربع فٹ پر تعمیر 4 منزلہ عمارت کو ہسپتال بنانے کی پیشکش کردی۔

عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی عمارت کے سامنے موجود ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں جانتا ہوں اس پریشانی کے عالم میں عوام کے لیے ہسپتالوں میں بستر ملنا کتنا مشکل ہے، اس لیے میں برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروسز کو اپنی 60 ہزار مربع فٹ پر تعمیر 4 منزلہ عمارت کورونا متاثرین کی مدد کے لیے دینے کو تیار ہوں‘۔

مزید تفصیلات یہاں پڑھیں۔