کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے نتیجے میں دنیا بھر میں اربوں افراد گھروں تک محدود ہوگئے ہیں اور اس موقع پر دفتری کام یا دیگر مقاصد کے لیے تیز اور قابل انحصار انٹرنیٹ کو یقینی بنانا بہت اہم ہوچکا ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس وبا کے دوران انٹرنیٹ ٹریفک بہت زیادہ بڑھ چکا ہے بلکہ عام معمول سے اتنا زیادہ ہوگیا ہے کہ یوٹیوب، نیٹ فلیکس اور دیگر اسٹریمنگ سروسز نے ویڈیو کی ڈیفالٹ کوالٹی کو کم کردیا ہے تاکہ بینڈودتھ یوزایج کم کیا جاسکے۔