Live Covid 2019
اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ، ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند
دارالحکومت کی حدود میں سفر کرنے والوں کے پاس شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے، معید یوسف
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈویژن و اسٹریٹیجک پالیسی پلاننگ معید یوسف کا کہنا ہے کہ حکومت نے دارالحکومت اسلام آباد میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیوز بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہسپتالوں کی او پی ڈیز بھی بند رہیں گی اور صرف ہنگامی سہولیات دستیاب ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ دارالحکومت کی حدود میں سفر کرنے والوں کے پاس شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے جبکہ سرکاری افسران اپنے ہمراہ آفیشل کارڈز رکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بڑے ڈیپارٹمنٹل اسٹورز میں صرف پرچون اور ادویات کے سیکشنز کھلے رہیں گے۔