Live Covid 2019
گلگت میں 2 مریض صحتیاب
دونوں افراد اسلام آباد میں ہسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں انہیں آئسولیشن میں رکھا گیا تھا۔
گلگت بلتستان جہاں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 80 ہے وہاں 2 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
اس حوالے سے فوکل پرسن برائے کورونا گلگت بلتستان ڈاکٹر شاہ زمان کا کہنا تھا کہ علاقے میں 2 مریض صحتیاب ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں افراد اسلام آباد میں ہسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں انہیں آئسولیشن میں رکھا گیا تھا۔