Live Covid 2019
سندھ حکومت کا ماہ مارچ کیلئے جلد پینشن ادا کرنے کا فیصلہ
25 مارچ سے صوبائی محکمہ مالیات تمام ادائیگیاں کرے گا، اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
سندھ حکومت نے صوبے میں 15 روز کے لاک ڈاؤن کے تناظر میں مارچ کے مہینے کی پینشن جلد دینے کا فیصلہ کرلیا۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی محکمہ مالیات 25 مارچ سے تمام ادائیگیاں کرے گا۔
علاوہ ازیں محکمے کی جانب سے جاری ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیپارٹمنٹ نے تنخواہوں اور پینشنز کے سوا تمام دیگر اخراجات کو کم کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ صوبائی حکومت کے اخراجات کو کنٹرول کیا جاسکے۔