Live Ghaza Conflict

امیر قطر کا فلسطینیوں کے لیے 150ملین ڈالر امداد کا اعلان

قطر نے کورونا کے خطرے کے پیش نظر اقوام متحدہ کے پروگرام کے مطابق مشکلات کا شکار فلسطینیوں کی مدد کے لیے یہ اعلان کیا۔

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد التھانی نے غزہ کی پٹی پر رہنے والے فلسطینی عوام کے لیے آئندہ ماہ کے عرصے کے لیے 150ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔

قطر نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر اقوام متحدہ کے پروگرام کے مطابق مشکلات کا شکار فلسطینیوں کی مدد کے لیے یہ اعلان کیا۔

یاد فرہے کہ گزشتہ روز فلسطینی حکام نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان سے واپس لوٹنے والے دو فلسطینیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔