Live Covid 2019

کورونا سے نمٹنے کیلئے فلپائن کے صدر خصوصی اختیارات کے خواہاں

ملک کے صدر ریڈریگو دوترتو کو خصوصی اختیارات دینے کے سلسلے میں پیر کو انٹرنیٹ کے ذریعے کانگریس کا اجلاس منعقد ہوا۔

فلپائن کے صدر نے ملک میں کورونا وائرس کے خاتمے کے سبب افراتفری کے خاتمے کے لیے خصوصی اختیارات مانگ لیے ہیں۔

ملک کے صدر ریڈریگو دوترتو کو خصوصی اختیارات دینے کے سلسلے میں پیر کو انٹرنیٹ کے ذریعے کانگریس کا اجلاس منعقد ہوا۔

اگر ریڈریگو کو خصوصی اختیارات دیے جاتے ہیں تو انہیں ملک میں اشیا کی ترسیل، فنڈ پر کنٹرول، کاروباروں کو حکومت کی مدد سمیت دیگر احکامات دے سکیں گے۔

ان اختیارات کو منظور کیاجاتا ہے تو یہ انتہائی جارحانہ اقدام ہو گا جہاں دنیا بھر میں وائرس سے نمٹنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

فلپائن میں اب تک 396افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں 33اموات ہو چکی ہیں۔