Live Covid 2019
شاہ محمود کا ایرانی وزیر خارجہ کو فون، وائرس سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس
شاہ محمود قریشی نے جوافد ظریف کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہنے پر ان کاشکریہ ادا کیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کو فون کر کے ایران میں کورونا وائرس سے ہونے والے ڈیڑھ ہزار سے زائد جانوں کے ضیاں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر خارجہ نے کوفرونا وائرس نمٹنے کے ایرانی حکومت کی جانب سے کی گئی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک صدی کے دوران انسانیت کو درپیش سب سے بڑا چیلنج ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے ہمیں جدیدیت اور ہمدردی دونوں کی ضرورت ہے۔
شاہ محمود قریشی نے اپنے ہم منصب کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر خارجہ نے بھی وزیر اعظم عمران خان کے موقف کی تائید کرتے ہوئے ایران سے عالمی پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا تاکہ وہ انسانی جانوں کو بچانے کے لیے اپنے تمام وسائل کو صحیح طریقے سے بروئے کار لا سکیں۔