Live Covid 2019
قومی صحت ایمرجنسی نافذ کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست
درخواست کو انسانی حقوق کے رضاکار چند وکیلوں کی جانب سے دائر کی گئی۔
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے میں دائر پٹیشن میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے پر وفاقی حکومت سے فوری طور پر عوامی صحت ایمرجنسی نافذ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق درخواست کو انسانی حقوق کے رضاکار چند وکیلوں کی جانب سے دائر کیا جنہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے وائرس پورے ملک میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو ڈیم کی تعمیر کے لیے حاصل کی گئی رقم سے فوری طور پر ایک ایمرجنسی ریلیف فنڈ قائم کرنا چاہیے۔